کم عقل
قسم کلام: صفت ذاتی ( واحد )
معنی
١ - عقل و دانش سے کورا، بے وقوف، نادان، ناسمجھ۔ شرم میری تیرے ہاتھ سائیں مجھ کم عقل ناداں کامان تو ہے ( ١٩٧٧ء، من کے تار، ٧٢ )
اشتقاق
فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'کم' کے بعد عربی اسم 'عقل' ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦٣٥ء کو "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔